آتشزدگی کے 5واقعات میں لاکھوں کا سامان، فرنیچر جل کر تباہ

آتشزدگی کے 5واقعات میں لاکھوں کا سامان، فرنیچر جل کر تباہ

لاہور + فیروز والا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران) شہر میں آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیتی سامان جل گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں واقع گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ لاکھوں کا سامان اور فرنیچر جل کر راکھ بن گیا۔ گھر پورہ کے علاقہ میں فیاض کے گھر میں پراسرار طور پر آگ لگنے سے قیمتی گھریلو سامان جل کر تبا ہو گیا۔ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں واقع ٹافیاں بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ فرنیچر کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ شاہدرہ کے قریب 25 نمبر سٹاپ پلاسٹک فیکٹری کے گودام میں سرکٹ شارٹ ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے خام مال جل کر راکھ ہو گیا۔ لبرٹی مارکیٹ، گلبرگ میں ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہو گیا۔