گوجرانوالہ: ڈسٹرکٹ ہسپتال چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی‘ لواحقین بچوں سمیت باہر نکل گئے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے لواحقین بچوں سمیت باہر نکل گئے، بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس سے ہر طرف افراتفری پھیل جانے پر وارڈ میں موجود افراد اپنے بچوں کو لیکر وارڈ سے با ہر نکل آئے، بعدازاں ہسپتال عملے نے بروقت آ گ پر قابو پا لیا، شارٹ سرکٹ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔