ہربنس پورہ میں 26 سالہ نوجوان اور باٹا پور میں لڑکی کی خود کشی
لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران ) ہربنس پورہ کے علا قہ میں26سالہ نوجوان نے گلے میں پھندالے کر جبکہ باٹا پور میں جواں سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا خودکشی کر لی ۔ سبزہ زار میں خودکشی کی کوشش میں نوجوان ہسپتال پہنچ گیا ہے ۔ ہربنس پورہ میں 26سالہ ارشدنے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندالے کر خودکشی کر لی ۔ پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی باٹا پور کے نواحی گائوں ٹھنڈی مگی کے رہائشی جوزف مسیح نے جواں سالہ بیٹی بانو کو موبائل فون استعمال کرنے پر ڈانٹ ڈپٹ کی۔ جس پربانونے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جو ہسپتال میں دم توڑ گئی سبزہ زار کے علاقہ میں 24 سالہ عاطف نے خود کشی کی کوشش کی نشہ آور گولیاں کھا لیں۔ ہسپتال میں داخل کرا دیا۔ کالا خطائی میں جواں سالہ لڑکی (ش) نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔