’’ماں کے بغیر روتی رہتی ہے‘‘ والد اور دادی 3 دن کی بیٹی اٹھائے ہائیکورٹ پہنچ گئے، والدہ کے حوالے کر دی گئی

’’ماں کے بغیر روتی رہتی ہے‘‘ والد اور دادی 3 دن کی بیٹی اٹھائے ہائیکورٹ  پہنچ گئے، والدہ کے حوالے کر دی گئی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ نے میاں بیوی کی لڑائی میں جدا ہونے والی نومولود بچی کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز تین دن کی بچی کو اس کا والد اور دادی گود میں اٹھائے پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ خاتون نے لڑائی جھگڑے کے بعد تین دن کی بیٹی چھوڑ کر میکے چلی گئی۔ ماں نہ ہونے کے باعث بچی ماں کیلئے روتی ہے۔ لہٰذا بچی کی ماں کو اس کی پرورش کرنے کا حکم دیا جائے۔ فاضل عدالت کے حکم پر والدہ فوزیہ بی بی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تو اس نے موقف اختیار کیا کہ اس کے سسرالیوں نے تشدد کر کے بچی چھین لی اور گھر سے نکال دیا۔ فاضل عدالت نے بچی کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔