ہیپاٹائٹس حساس ادارے کے افسر کی زیرتعمیر فیکٹری گرنے سے 2مزدوروں کی ہلاکت پر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی

لاہور(نامہ نگار) مناواں کے علاقہ میں پیر کے روز حساس ادارے کے اعلیٰ افسر کی زیرتعمیر فیکٹری کا لینٹر گرنے سے 2مزدوروں بوٹا اور اکرم کی ہلاکت پر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، اس بارے میں ڈی ایس پی مناواں میاں خالد اور ایس ایچ او مناواں ناصر چٹھہ نے بتایا کہ مرنے والے مزدور جنڈیالہ گائوں، برکی کے رہنے والے تھے فیکٹری میں کام کرنے والے ٹھیکیدار نے جان بوجھ کر بروقت پولیس کو نہیں بتایا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔