ہیروئن کیس میں عدم حاضری پر نائیجیرین باشندے کی ضمانت خارج، جیل بھجوا دیا گیا

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج خالد نواز نے ہیروئن سمگل کرنے کے مقدمہ میں ملوث نائیجیرین باشندے آرڈی کنگسے کی ضمانت عدم حاضری پر خارج کرکے اسے جیل بھجوا دیا استغاثہ کے مطابق انٹی ناکورٹیکس فورس نے نائیجرین باشندے آر ڈی کنگسے کو 390 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا