ہائیکورٹ نے گلو بٹ کی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے سزا کیخلاف اپیل کا ریکارڈ بھی طلب

ہائیکورٹ نے گلو بٹ کی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے سزا کیخلاف اپیل کا ریکارڈ بھی طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کے مرکزی کردار گلو بٹ کی ضمانت کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی خصوصی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گلو بٹ کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت سیاسی دبائو پر مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ٹرائل کورٹ نے بغیر ثبوت اور شہادتوں کے گلو بٹ کو مجموعی طور پرگیارہ سال کی سزا اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے، اس کے خلاف درخواست گزار نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور عدالتی فیصلہ آنے تک گلو بٹ کو ضمانت پر رہا کیا جائے جس پر عدالت نے گلو بٹ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے گلو بٹ کی سزا کے خلاف دائر اپیل کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔