چھانگا مانگا جنگل سے خاتون کی جلی ہوئی نعش برآمد

چھانگا مانگا جنگل سے خاتون کی جلی ہوئی نعش برآمد

قصور+چھانگامانگا(نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت)چھانگامانگا جنگل سے ایک خاتون کی نعش ملی خاتون کو تیل چھڑک کر جلایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چھانگامانگا کے علاقہ بلاک نمبر 3کا ناسر ہے فارسٹ کا عملہ گشت کے دوران جب وہاں پہنچا تو ایک خاتون اسم مسکن نامعلوم غیر شناخت چہرہ خاتون کی نعش ملی۔خاتون کو تیل چھڑک کر جلایا گیا تھا ۔فارسٹ عملہ کی اطلاع پر چھانگامانگا پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر نعش پوسٹمارٹم کے لیے چونیاں بھیج دی اور تفتیش شروع کردی۔