پرانی انارکلی، اندھے قتل کا ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار) انویسٹی گیشن پولیس پرانی انارکلی نے محمد فیض کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم عبدالحلیم کو گرفتار کر کے مقتول کا موبائل فون برآمد کرلیا، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز فیصل مختار نے کہا کہ اندھے قتل کی یہ واردات ناجائز تعلقات کا شاخسانہ ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔