ٹرک سے بجری اتارتے کرنٹ لگنے کے باعث ہیلپر ہلاک

لاہور(نامہ نگار) نوجوان کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا، تفصیلات کے مطابق وزیرستان کا رہائشی 18سالہ بلال ٹرک کے ساتھ بطور ہیلپر کام کرتا تھا، گزشتہ روز چوہنگ کے علاقے میں زیرتعمیر کوٹھی کے باہر ٹرک سے بجری اتار رہا تھا کہ وہ بجلی کے تاروں سے چھو گیا، جس سے وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔