وکلاء ہڑتالیں نہیں، عدلیہ کے ساتھ تعاون کریں: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ

فیروزوالہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ عظمیٰ اختر چغتائی نے کہا کہ وکلا عدلیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ہڑتالیں مسائل کا حل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل فیروزوالہ بار کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدارت صدر بار چوہدری عرفان بھلا نے کی جبکہ جنرل سیکرٹری لیاقت علی چیمہ شاہد بٹر، ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری شاہ نوار ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔