لیسکو ٹیوب ویل آپریٹر کی ہلاکت کے ملزم کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیسکو کی زمین پر قبضہ کرنے کے لئے فائرنگ کرکے ٹیوب ویل آپریٹر کو قتل اور ایک کانسٹیبل سمیت دو افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم آصف عرف اچھی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرکے 17 اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔