قصور، گکھڑ، صدر گوگیرہ ،ڈسکہ میں تین خواتین اور ایک بچے سے زیادتی

لاہور (نمائندگان) مختلف واقعات میں دو شادی شدہ سمیت تین خواتین اور ایک بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقہ نتھے خالصہ میں کھیتوں میں جانیوالی لڑکی کو اوباش ملزم راشد نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ لڑکی کے بھائی پرویز نے پولیس کو دی درخواست میں بتایا کہ اسکی 16 سالہ بہن رات کے وقت کھیتوںمیں گئی تو ملزم راشد نے اسے زبردستی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ گکھر میں اوباش نوجوان عمیر نے 10 سالہ علی رضا کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ معصوم علی رضا سودا سلف لینے بازار جا رہا تھا کہ ملزم نے چھری کی نوک پر اسے ویرانے میں لیجا کر زیادتی کر ڈالی۔ لوگوں نے چھترول کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ علاوہ ازیں صدر گوگیرہ کے علاقے ٹھٹھہ چنوں میں (ن) کو دو ملزمان پنو اور سلیم اغوا کرکے فتح پور لے گئے جہاں پنو نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ ڈسکہ کے علاقے موضع نگور کی شادی شدہ خاتون (س) گھر میں اکیلی تھی کہ گائوں ہی کا اوباش ملزم تبسم شکیل گھر میں داخل ہوا اور (س) کو پکڑ لیا اور زبردستی بے آبرو کرکے فرار ہوگیا۔