فرائض میں غفلت پر تھانیدار سمیت 4 اہلکار معطل

لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے فرائض میں غفلت برتنے پر 4اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ معطل ہونے والوں میں چوکی انچارج ریواز گارڈن سب انسپکٹرمحمد علی، ہیڈ کانسٹیبل منور، کانسٹیبل قلب عباس اور ڈرائیور نگاہ حسین شامل ہیں جبکہ ایس ایچ او سمن آباد فیض رسول کی ایک سال کی سروس ضبط جبکہ ڈی ایس پی سمن آباد سرکل شاہد احمد خان کو ناراضگی کا مراسلہ جاری کر دیا۔