فحش اور دھمکی آمیز کالز ، طالبہ کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او چوہنگ سے رپورٹ طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) طالبہ نے نامعلوم افراد کے خلاف فحش اور دھمکی آمیز کالز اور انٹرنیٹ پرتصاویر اپ لوڈ کر کے بلیک میل کرنے کیخلاف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر شہباز میر کی عدالت میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر کردی ، فاضل عدالت نے ایس ایچ او چوہنگ سے 24اپریل کو رپورٹ طلب کر لی۔