عدالت نے 2ملزموں کو اشتہاری قرار دیدیا

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج رفاقت علی قمر نے عدالت میں حاضر نہ ہونے پر 3ملزموں کو اشتہار ی قرار دے دیا جبکہ اغواء کے ایک مقدمہ میں ملوث ملزم کو بری کردیا ۔ ملزم ہارون کو تھانہ باغبانپورہ کے حدود کا کیس ،عمران کو تھانہ ستوکتلہ اور عمران صدیق کو سٹی رائیونڈ میں اغواء کے مقدمات میں اشتہاری قرار دیدیا گیا ، دریں اثناء تھانہ فیکٹری ایریا کے اغواء کے ملزم کو بری کردیا۔