طالبہ اغواء کیس، صوفیہ مرزا کی بریت کی درخواست خارج، شہادتیں طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لڑکی کے اغواء کے میں معروف ماڈل اور ٹی وی اداکارہ صوفیہ مرزا کی مقدمہ سے بریت کی درخواست خارج کر دی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نعیم عباس نے سماعت کی۔ عدالت نے گواہان کو آئندہ پیشی پر طلب کر لیا ۔ خوش بخت المعروف صوفیہ مرزا پر الزام ہے کہ 2012 ء میں اس نے اپنی بہن مریم کے ہمراہ کیولری گرائونڈ کی رہائشی اور لاہور کالج برائے خواتین کی بی اے کی طالبہ کو اغواء کیا تھا ،فاضل عدالت نے سماعت 05 مئی تک ملتوی کر دی ۔