ضمانت خارج ہونے پر گیس چوری کے ملزم کی فرار کی کوشش

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر گیس چوری کے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ضمانت منسوخ ہوتے ہی ملزم صدیق نے پولیس کو چکما دیا اور بھاگ کھڑا ہوا۔ تاہم پولیس اہلکاروں نے تعاقب کر کے گرفتار کر لیا۔