سعد رفیق کیخلاف دہشت گردی کے مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر بحث کیلئے وکلاء طلب

سعد رفیق کیخلاف دہشت گردی کے مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر بحث کیلئے وکلاء طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے کے اخراج کے لئے دائر درخواست کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل خرم خان نے بتایا کہ پرویز مشرف کے خلاف جلوس نکالنے پر سیاسی بنیادوں پر تھانہ گوالمنڈی میں دہشت گردی کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔