ریواز گارڈن، سلنڈ پھٹنے سے دکان میں آگ لگ گئی، دکاندار زخمی

لاہور (نامہ نگار) سلنڈر پھٹنے سے دکاندار زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقہ ریواز گارڈن ٹوکے والا چوک میں گیس سلنڈر کی دکان میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ لگ گئی جس سے دکاندار زاہد زخمی ہو گیا جبکہ ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دریں اثناء ڈیفنس اے کے علاقے فیز ون میں ڈیپارٹمنٹل سٹور سے جنوبی چھاؤنی کے علاقے نشاط کالونی عیدگاہ کے قریب دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔