خاتون سمیت منشیات کے 2ملزم پروبیشن پر بھجوانے کا حکم، 6کو اشتہاری قرار دیدیا گیا

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)مقامی ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث خاتون سمیت 2ملزمان کو ایک ایک سال کے لئے پروبیشن پر بھجوانے کا حکم دیدیا جبکہ منشیات کے دیگر مقدمات میں ملوث6ملزمان کو اشتہاری قراردے دیا ۔