حدود کا ملزم صلح ہونے پر بری

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید اقبال نے راضی نامہ ہونے پر حدود کیس کے ملزم کو بری کردیا، نشتر کالونی میں مقیم اوکاڑہ کی رہائشی خاتون نے شاہد نامی ملزم کے خلاف کم سن بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔