تھانہ نواب ٹائون پر بیلف کا چھاپہ، غیر قانونی محبوس عارف والا کا شہری بازیاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خادم حسین کے حکم پر بیلف نے تھانہ نواب ٹائون پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر حوالات میں بند عارف والا کے شہری عرفان کو بازیاب کروا کر تھانہ پرانی انارکلی میں امانتاً بند کروا دیا ۔ آج عدالت میں پیش کرے گا۔