بیرون ملک سفر کیلئے بلیک لسٹ شخص لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

لاہور ( خبر نگار ) لاہور ائیرپورٹ پرایف آئی اے امیگریشن حکام نے بیرون ملک سفر کے لئے بلیک لسٹ قرار دئیے گئے رضوان نواز کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر اسے گرفتار کر لیا ۔2006 میں غیر قانونی سفری دستاویزات کے ذریعے ترکی میں داخل ہونے والے رضوان نواز کو وفاقی وزارت داخلہ نے بلیک لسٹ کر رکھا تھا ۔