اہلکاروں کی طرف سے وکیل کے کلرک کو زدوکوب کرنے، نقدی اور موبائل فون چھیننے پر ایس ایچ او لٹن روڈ کی طلبی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مقامی وکیل کے کلرک کو زدو کوب کرنے اور موبائل فون چھیننے کے الزام میں ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ کو آج اصالتاً عدالت میں طلب کر لیا۔ استغاثہ کے مطابق 2کانسٹیبلوں نے ایس ایچ او لٹن روڈ کے کارخاص ظاہر کر کے زبیر سے 25ہزار روپے اور قیمتی موبائل فون چھین لیا تھا۔