سنگ دل خاتون 2بچوں کو جنم دیکر مردہ حالت میں ناراض شوہر کے گھر کے باہر پھینک گئی

فیروزوالہ(نامہ نگار)کالا خطائی روڈ کی آبادی جاوید پارک میں سنگ دل خاتون نے شوہر کے جھگڑے سے تنگ آکر اپنے دو بچوں کو مردہ حالت میں جنم دے کر شاپنگ بیگ میں ڈال کر شوہر کے گھر کے باہر پھینک کر فرار ہو گئی حساس ادارے کے ملازم شہباز احمد اور عروج بی بی کے درمیان گھریلو جھگڑا رہتا تھا۔خاتون شوہر سے ناراص ہو کر میکے آگئی جہاں پر خاتون نے بچوں کی پیدائش سے قبل سے دو جوڑے بچوںکو جنم دیا مردہ حالت میں بچوں کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر ناراض شوہر کے گھر کے باہر پھینک دیئے راہگیروں نے واقع کی اطلاع پولیس شاہدرہ کو دی پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کر لی ہے۔