نوجوان گولی لگنے سے ہلاک‘ خود کشی کی‘ پولیس
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں نوجوان فائر لگنے سے ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق نوجوان نے خودکشی کی ہے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ کا رہائشی 22سالہ نبیل کی ہاڑ روڈ پر موبائلوں کو دکان تھی نبیل کے گھر کے اندر سے فائرنگ کی آواز آئی اور اہل خانہ جب نبیل کے کمرے میں پہنچے تو نبیل شدید زخمی حالت میں پڑا تھا جیسے ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ جانبر نہیں ہو سکا۔