چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ماتحت عدلیہ کے 11ججز کے تبادلے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ماتحت عدلیہ کے 11ججز کے تبادلے

لاہور (وقائع نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے ماتحت عدلیہ کے 11 ججز کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونیوالے 3سینئر سول ججز میں عمران نذیر چوہدری کو ننکانہ صاحب سے لاہور ، ملک محمد اویس کو لاہور سے گوجرانوالہ جبکہ مس منزہ عاصم کو گوجرانوالہ سے ننکانہ صاحب تبدیل کردیاگیا ۔ تبدیل ہونے 3ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزمیں شوکت علی کو کبیر والہ سے لاہور ، فیصل محمود ویر کو لاہور جبکہ مس عائشہ رشید اعوان کو لاہور جبکہ 5 سول ججز میں شفقت عباس کو لاہور ، مس نادیہ تسلیم کو چونیاں سے لاہور ، مس شازیہ منور کو لاہور سے فیروز والا، مطیع الرحمن کو لاہور جبکہ مس صدف لیاقت کو فیروز والا سے لاہور تعینات کردیاگیا ۔ تبدیل ہونے والے تمام ججز کو 16نومبر تک نئی تعیناتیوں پر رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔