گوجرانوالہ: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے پر گرم دودھ سے جھلسنے والا بچہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا

گوجرانوالہ: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے پر گرم دودھ سے جھلسنے والا بچہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے گرم دودھ جسم پر گرنے کے باعث چار سالہ بچہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا، ورثاء لخت جگر کی نعش سے لپٹ کر چیخ و پکار کرتے رہے، تفصیلات کے مطابق کنگنی والہ کے محنت کش نوید کا چار سالہ بیٹا صابر کھیلتے ہوئے کچن میں گھس گیا، جہاں ٹھوکر لگنے کے باعث چولہے پر پڑا ہوا ابلتا دودھ اوپر گرنے سے وہ بری طرح جھلس گیا، تاہم کمسن بچے کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے کمسن بچہ تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گیا، لخت جگر کی نعش سے لپٹ کر ورثاء چیخ و پکار کرتے رہے، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی، واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے سے کئی افراد پہلے بھی دم توڑ چکے ہیں۔