سٹی رائیونڈ میں ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی، کاہنہ: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 3 افراد زخمی کر دیئے

سٹی رائیونڈ میں ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی، کاہنہ: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 3 افراد زخمی کر دیئے

لاہور، فیروز والہ (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاہمت کرنے پر تین افراد کو تشدد اور پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا ہے۔کاہنہ کے علاقہ سنٹرل پارک کے رہائشی قمر الزمان کے گھر بیٹے کے عقیقہ کی تقریب اختتام پذیر ہوئی اور مہمان واپس جارہے تھے کہ 14 ڈاکو گھر میں گھس آئے اور اہلخانہ و مہمانوں کوگن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کی تو اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں تین افرادغفار، منظور احمد خان اور محمد بوٹا کو تشدد اور پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا اور سب افراد کو رسیوں سے باندھ کر43لاکھ مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے سٹی رائیونڈکے علاقہ ملکانوالی حویلی کے رہائشی گورنمٹ کنٹریکٹر یونس کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ڈیڑھ کروڑ مالیت ، نواب ٹائون علی رضا آباد میں شاہ نواز کے گھر سے 19لاکھ مالیت ،شمالی چھائونی گلدشت ٹائون میں ظفر کے گھر سے10لاکھ مالیتکی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان ،اقبال ٹائون میں ریاض اور اس کی فیملی سے3لاکھ مالیت،گلشن اقبال میں راشد اور اس کی فیملی سے3لاکھ مالیت ،ریس کورس میں نوید اور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں ۔ہڈیارہ عید گاہ نورپورمیں 6ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر شکیل سمیت گیارہ افراد سے4 لاکھ 15ہزار اور 12موبائل فون چھین کر انہیں رسیوں سے باندھ کر کھیت میں پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے فیصل ٹائون میں عثمان سے ڈیڑھ لاکھ روپے، شاہدرہ میں عاطف سے 55ہزار اورموبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے ڈیفنس بی میں سے علی،فیصل ٹائون میں سے راحت کی کاریں جبکہ گجر پورہ میںسے اشفاق ،جوہرٹائون میںسے واصف،جنوبی چھائونی میں سے عمران، باغبانپورہ میںسے بشارت ، فیصل ٹائون سے اخلاق، فیکٹری ایریا میں سے وسیم کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ فیروز والہ سے نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ کی آبادی قیصر ٹائون میں ڈاکؤں نے عدنان احمد کے اہل خانہ کو یرغمال بناکر لوٹ لیا ڈاکو تقریباً دس لاکھ روپے کی رقم اور 20لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر لے گئے ڈاکوؤں نے ساجد شفیق اور شہادت علی کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ڈاکوؤں نے امجد علی کے گھر میں داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے تھانہ بی ڈویژن کے علاقے خاتون سے پرس چھین لیا۔ فرار ہو گئے۔