ہائیکورٹ کے حکم پر بچی کے اغوائ، قتل کا ملزم گرفتار، رپورٹ عدالت پیش

ہائیکورٹ کے حکم پر بچی کے اغوائ، قتل کا ملزم گرفتار، رپورٹ عدالت پیش

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پولیس نے آٹھ سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ ملزم کیخلاف ٹرائل شروع ہونے پر عدالت عالیہ کے شکایات سیل نے معاملہ نمٹا دیا۔ ساہیوال کے نواحی گائوں کے رہائشی رزاق مسیح کی 8 سالہ بیٹی کھیتوں میں جا رہی تھی کہ ملزم عاصم مسیح اسے اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں ملزم عاصم نے بچی کے ساتھ بد اخلاقی کرنے کے بعد اسکے گلے میں دوپٹہ ڈال کر پھانسی دے دی ۔