گڑھا موڑ: مغوی نوجوان کی نعش کی باقیات 5 ماہ بعد کھیت سے برآمد

وہاڑی+گڑھا موڑ (نامہ نگار) گڑھا موڑ کماد کے کھیتوں سے 25 سالہ نوجو ان کی لاش ہڈیوں کی صورت میں ملی ہے۔ لاش پانچ ماہ قبل اغوا ہونے والے جبار الحسن کلیار کی ہے جس کا مقدمہ تھانہ صدر وہاڑی میں درج تھا۔