گرانفروشوں، تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈائون جاری، 5 ٹرک سامان ضبط

لاہور(خبر نگار) تجاوزات کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کاکریک ڈا ئون گذشتہ روزبھی جاری رہا ۔کریک ڈا ئون کے دوران ضلعی انتظامیہ کے انسدادِ تجاوزات فورس کے سکواڈز نے تندور، برآمدے، تھڑے و شیڈز ، عارضی اور مستقل تجاوزات کو بھی مسمار کر دیا  اور 5 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ دریں اثناء پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر73دکانداروں کے چالان  کیے۔