ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق،  3 شدید زخمی

لاہور+ فیروز والہ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں دو افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔  تفصیلات کے مطابق لوئر مال کے علاقے میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ علاوہ ازیں خادم نامی شخص سڑک عبور کر رہا تھا تیز رفتار گاڑی نے اسے روند ڈالا  جس کے باع وہ  دم توڑ گیا شاہدرہ کے قریب تیز رفتار رکشہ کی سائیڈ لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔