مختصر عدالتی خبریں

مختصر عدالتی خبریں

لاہور (وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے) کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب ٭۔ لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی مسماری کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر اعتراضات طلب ٭۔ فارن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والا نائجرین باشندہ ابراہیم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل ٭۔ غیر قانونی قبضہ گروپ کے خلاف اندراج مقدمہ کے حوالے سے ایس ایچ او تھانہ چوہنگ سے رپورٹ طلب۔منڈیہ والا میں اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ  کی کوشش کرنے پر متاثرین نے درخواست دائر کر دی ۔۔ڈینگی سے بچائو کے اقدامات نہ کرنے پر دکاندار کو 2 ہزار جرمانہ ۔