لاہورہائیکورٹ: سی این جی سٹیشنز کی طرف سے گیس بندش کیخلاف درخواستیں غیر موثر قرار

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے سی این جی سٹیشنز کی طرف سے گیس بندش کیخلاف دائر درخواستیں غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو  یقین دلایا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی ۔