جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والے 2 افراد گرفتار

لاہور (خبر نگار) لاہور ائر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے بھی دستاویزات پر میلان (اٹلی) جانیوالے دو افراد کو گرفتار کر لیا بتایا گیا کہ اتحاد ائر لائنز کی پرواز ای وائے 242 کے دو مسافروں گجرات کے رہائشی عرفان الطاف اور قمر زمان بٹ کے کاغذات ایف آئی اے امیگریشن نے چیک کئے تو دونوں کے پاسپورٹوں پر لگے یونان کے ویزے جعلی نکلے۔