انسداد دہشت گردی فورس محکمہ پولیس کے ماتحت ہو گی: رانا ثناء

انسداد دہشت گردی فورس محکمہ  پولیس کے ماتحت ہو گی: رانا ثناء

لاہور (نامہ نگار) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت، انہیںجدید آلات سے لیس کرنے اور انسداد دہشت گردی فورس سمیت دیگر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ حکومت موجودہ حالات سے پوری طرح آگاہ ہے اور ہم انشااللہ ایسا ماحول قائم کریں گے کہ لوگ امن، عزت اور جان و مال کی حفاظت کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں  لاہور کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکوئوں کے گروہ کی گرفتاری اور 20کروڑ روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال بر آمد کرنے کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔