انبیاؑء کی اہانت کیخلاف عالمی قانون سازی کیلئے وکلاء کا جی پی او چوک میں مظاہرہ

 لاہور (وقائع نگار خصوصی)  انبیاء علیہ السلام کی اہانت کیخلاف عالمی قانونی سازی کے لئے وکلاء نے جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ توہین انبیاء  کیخلاف عالمی قانون بنائے بغیر دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں۔