دہشت گرد اکرام الحق لاہوری کو کل صبح تختہ دار پر لٹکایا جائے گا،،، سیشن جج لاہور کی ہدایت پر جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اسحاق لواحقین کی اکرام الحق لاہوری سے آخری ملاقات اپنی نگرانی میں کرائیں گے۔

دہشت گرد اکرام الحق لاہوری کو کل صبح تختہ دار پر لٹکایا جائے گا،،، سیشن جج لاہور کی ہدایت پر جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اسحاق لواحقین کی اکرام الحق لاہوری سے آخری ملاقات اپنی نگرانی میں کرائیں گے۔

انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت سے اکرام الحق لاہوری کے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد اُسے پھانسی دینے کے لئے  کل صبح چھ بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ پہلے بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد دہشت گرد اکرام الحق کو آٹھ جنوری کو تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا مگر ورثا کی جانب سے راضی نامہ پیش کرنے پر مجسٹریٹ نے اکرام الحق لاہوری کی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا تھا تاہم انسداد دہشت گردی عدالت کے طلب کرنے پر مرنے والوں کے ورثا عدالت میں بیان قلمبند کرانے کے لئے پیش نہ ہوئے جس پر انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت نے اکرام الحق لاہوری کے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے ہیں