15 دسمبر کو ملتان جلسے میں عوام کا سمندر نکلے گا : اشفاق بلوچ
وہاڑی(نامہ نگار)پا کستان پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری اشفاق بلو چ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو 15دسمبر کو ملتان میں ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کریں گے 15دسمبر کو ملتان جلسہ عام میں عوام کا سمندر نکلے گا اور وہاڑی سے سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ میں ہزاروں کا رکنان بھرپور شرکت کریں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے وہاڑی میں پی پی پی کے ورکروں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقعہ پر چودھری نذیر احمد گجر ، رائوشاہد کا مران ، بابا یعقوب لنگاہ ، ریاض بھدرو، احمد رمضان لنگاہ ، ساگرگلِ ودیگر موجود تھے ۔ غریب عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑی ، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی دونوں جما عتیں ایک ہی سکے کے دورُخ ہیں اور (ن) لیگ کرپٹ جماعت ہے ۔ اشفاق خان بلوچ نے مز ید کہا کہ بھٹو شہید نے غریب عوام کے حقوق کے لیے اپنی جا ن تک قربان کردی ، عوام کی خاطر مشکلات مصائب اور جیلوں میں وقت گزرا اور بہت کم عرصہ اقتدار میں رہے 15دسمبر کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے ثابت کردیں گے کہ جنو بی پنجاب پیپلز پارٹی کاقلعہ ہے کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے ۔