3 گھروں سے 5 لاکھ کے زیورات ونقدی چوری موٹر سائیکل بھی غائب
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ قطب پور کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے عمران کی موٹر سائیککل چوری کر لی‘ اسی علاقہ میں چوروں نے خلیل کی ایک لاکھ45 ہزارکی بکریاں چوری کرلیں‘ تھانہ لوہاری ٹکٹ کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے صباحت کا فون و نقدی جبکہ مبشر کا 45 ہزار کا فون چوری کر لیا‘ تھانہ راجہ رام کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے اخلاقی کے 2 لاکھ کے مویشی چوری کر لئے‘ تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں راہزنوں نے مدثر سے موبائل فون چھین لیا‘ اسی علاقہ میں نامعلوم چوروں نے طارق کے 2 موبائل فون چوری کر لئے تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے عثمان کے گھر سے تین لاکھ 50 ہزار کے زیورات‘نقدی جبکہ شرجیل اور وسیم کے 63 ہزار کے 2 موبائل فون و نقد رقم چور کر لی‘ تھانہ گلگشت کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے عدنان کی دکان سے 81 ہزارکا سامان جبکہ حسنین کا موبائل فون چوری کر لیا‘ اسی علاقہ میں چوروں نے عدنان اور بشارت کے موبائل چویر کر لئے جبکہ عابد اور جعفر کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان و نقد رقم چوری کرلی‘ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں راہزنوں نے عدنان سے موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔