مسلح افراد نے خاتون کا مکان گرا کر تعمیراتی سامان اٹھالیا ، ڈیڑھ سال بعد مقدمہ درج
دنیا پور (نامہ نگار) دنیا پور کی رہائشی خاتون تسلیم بی بی نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ سائلہ نے ٹی ایم اے سے نقشہ منظور کرانے کے بعد اپنا مکان تعمیر کرایا ، مورخہ 8 مارچ 2016ء کو ملزمان اقبال ، لطیف ، عزیز ، ضیاء ، محسن ، اقبال بھٹی وغیرہ نے ٹریکٹر اور ہل کے ذریعے سائلہ کا مکان گرا کر اس کا ملبہ اور دیگر سامان اٹھا کر لے گئے پولیس تھانہ سٹی نے ڈیڑھ سال بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔