ٹریفک حادثات میں 70 سالہ شخص جاں بحق، خواتین سمیت 9 زخمی
لاہور (نامہ نگار) بادامی باغ میں ٹرک نے موٹرسائیکل سوار 70 سالہ معمر شخص حنیف کو کچل کر جاں بحق کر دیا ۔ لوگوں نے فرار ہوتے ڈرائیور اور ہیلپر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ لاہور روڈ پر تیز رفتاری کے باعث رکشہ الٹنے سے چار عورتوں سمیت نو افراد زخمی ہو گئے چنگ چی رکشہ کوٹ عبدالمالک سے کوٹ پنڈی داس جا رہا تھا ۔