احتساب عدالت میں اہم کیسز کی سماعت
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج اعظم نے 63 کروڑ 57لاکھ روپے سے ناجائز اثاثہ جات کیس میں ملزم یوسف منج کو طلب کرلیا۔ احتساب کے جج امتیاز حسین نے 195 ملین روپے بنک فراڈ کیس میں عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم عظیم ارشد کے خلاف اشتہار لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ احتساب عدالت نے فاریکس کمپنی کی آڑ میں لوگوں کے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹنے والے ملزم کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ احتساب عدالت سید نجم الحسن بخاری نے ڈھائی کروڑ روپے کے ناجائز اثاثہ جات کیس میں ملوث تھانیدار کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا