دوسری 3 روزہ پنجاب وومن ججز کانفرنس آج سے شروع ہو گی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام دوسری تین روزہ پنجاب وومن ججز کانفرنس آج مقامی ہوٹل میں شروع ہو گی جو 15 اکتوبر تک جاری رہے گی۔کانفرنس کا افتتاحی سیشن آج جمعہ 30:2بجے سہ پہر شروع ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور شاہ افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔ تین روزہ کانفرنس کا اختتامی سیشن 15 اکتوبر اتوار صبح 8:30 بجے شروع ہوگا۔ اختتامی سیشن میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔