تھانہ نشتر کالونی کے راشی سب انسپکٹر کیخلاف عوام سراپا احتجاج ، نوٹس لینے کا مطالبہ

کاہنہ (نامہ نگار) پولیس یونیفارم میں تبدیلی کے باوجود پنجاب پولیس رویے میں تبدیلی نہ آسکی، لڑائی جھگڑے میں گرفتار دو نوجوان ہاشم اور نعیم میں صلح کے باوجود نشتر کالونی تھانہ کے سب انسپکٹر نے دونوں کو چھوڑنے سے انکار کردیا، معززین علاقہ کا کہنا ہے سب انسپکٹر5ہزار رشوت پہلے ہی لے چکا ہے اور اب مزید رشوت لینے کیلئے گھر والوں پر دبائو ڈال ہے، اہل علاقہ کا الزام ہے کہ سب انسپکٹر نے بغیر مقدمہ درج کئے تین دن نعیم کو حبس بے جا رکھا ہے اور ہراساں کرتا رہا، اہل علاقہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے پولیس کی رشوت ستانی اور پولیس گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔