7 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے 7ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کردئیے۔ اعجاز ڈی ایس پی آر آئی بی ڈی جی خان۔ جاوید اختر کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ون ڈی جی خان۔ عزیزاللہ ایس ڈی پی او شجاع آباد، شبیر احمد ایس ڈی پی او احمد پور ایسٹ بہاؤلپور، عرفان بٹ ایس ڈی پی او سٹی سیالکوٹ، طارق محمود ایس ڈی پی او صدر حافظ آبادجبکہ عامر مشتاق کو ٹریفک پولیس پنجاب میں تعینات کر دیا گیا۔