کمیٹی کی رقم نہ دینے پر 2 بچوں کا باپ اغوا کے بعد قتل

مانگامنڈی (نامہ نگار) کمیٹی کی رقم نہ دینے پردو بچوںکے باپ کواغواکے24 گھنٹے بعد قتل کر دیا گیا۔ مقتول سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںنائب کا صدر تھا۔ تفصیلات کے مطابق شوکت علی جوکہ مانگامنڈی چراغ ٹائون کا رہائشی تھا گزشتہ رات نامعلوم افرادنے کمیٹی کی رقم نہ دینے پراس کے بیوی بچوں کوباندھ کر اسے گھر سے اغوا کر لیا اوراپنے ساتھ لے گئے ۔اور24گھنٹوں بعد ڈاکو اسے قتل کر کے اس کی لاش کو قریبی باغ میںپھینک گئے ۔مانگامنڈی پولیس نے لاش قبضہ میںلیکر اس کو پوسٹ مارٹم کیلئے لاہور بھیج دیا ہے پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔