ڈاکوﺅں نے 6 گھروں سے 43 لاکھ کا مال لوٹ لیا، 4 کاریں، 7 موٹر سائیکل چوری

ڈاکوﺅں نے 6 گھروں سے 43 لاکھ کا مال لوٹ لیا، 4 کاریں، 7 موٹر سائیکل چوری

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں نے 6 گھروں سے 43 لاکھ کا مال لوٹ لیا، کئی راہگیر بھی لٹ گئے۔ ڈاکوو¿ں نےجنوبی چھاﺅنی خدا بخش کالونی میں فرقان عطا کے گھر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 15لاکھ روپے، نواب ٹاﺅن ایچ ٹو میں لقمان کے گھر سے 12 لاکھ روپے، نشترکالونی فتح پور میں نور کے گھر سے 8 لاکھ روپے، ڈیفنس بی فیزفائےو میں عمران کے گھر سے 5 لاکھ روپے، ڈیفنس سی سنگت پورہ گاﺅں میں سنی کے گھر سے2 لاکھ روپے، ساندہ ایف بلاک میں شہباز کے گھر سے 1لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا ہے۔ڈاکوو¿ں نے سٹی رائیونڈ مانگا روڈ پر بینک سے3 لاکھ روپے رقم نکلوا کر آنے والے عمران، اس کے ڈرائیور اور اکاﺅنٹنٹ کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر رقم لوٹ لی۔ مانگامنڈی ملتان روڈ پر ملازم حسین اور اس کے دو دوستوں سے 5 لاکھ روپے اور 6 موبائل فون، باغبانپورہ میں خادم حسین سے 32 ہزار، موٹرسائیکل، مصطفی ٹاﺅن میں امتیاز سے 40 ہزار، سبزہ زار میں علی ہاشمی سے 30ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لےا ہے۔ چوروں نے نواب ٹاﺅن سے آصف، شمالی چھاﺅنی سے نعیم، گلبرگ سے محی الدین، گارڈن ٹاﺅن سے عثمان کی کارےں جبکہ کوٹ لکھپت سے وقار، اچھرہ سے شارون، باٹاپورہ سے اویس،غازی آباد سے اسحاق، جنوبی چھاﺅنی سے مرتضی، فیکٹری ایریا سے اسلم، سبزہ زار سے رضوان کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہےں۔